ملک سے استحصالی نظام کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، نصرت واحد

  ملک سے استحصالی نظام کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، نصرت واحد

  



کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ ملک سے استحصالی نظام کا خاتمہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان فرسدہ سسٹم میں انقلابی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ پولیس، انکم ٹیکس، ریوینیو، زمینوں کی خرید و فروخت، ایگریکلچر، صحت و تعلیم سمیت تمام شعبوں میں نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ فرسودہ نظام کے باعث عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ ملک میں حقیقی تبدیلی لے کر آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، صرف اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے ذریعے نواز شریف اور آصف علی زردانی نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردیں جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔

نصر ت واحد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر