وزیرا عظم نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑکر ”کپ“اپنے نام کرلیا،اسمٰعیل راہو

وزیرا عظم نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑکر ”کپ“اپنے نام کرلیا،اسمٰعیل راہو

  



کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے جاری کردہ تفصیلات وفاقی حکومت کے منہ پرطمانچہ ہیں،ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کرنیوالے صوبوں کو کہتے ہیں کہ مہنگائی پر کنٹرول کریں،ملک میں مہنگائی کے طوفان میں روز بہ روز شدید اضافہ ہو رہا ہے،وزیرا عظم نے مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑکر مہنگا ئی کاکپ بھی اپنے نام کرلیاہے۔وزیراعظم کے صوبے مہنگائی پر کنٹرول کرنے والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ کے وزیر زراعت نے کہا کہ عمران خان صوبوں میں مہنگائی کا سیلاب لاکرکہتے ہیں کہ تیرنے کا بندو بست بھی خود کریں۔وزیراعظم نے مہنگائی کم کر کے عوام کو ریلیف نہ دیا تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی کے اعداد شمار کی رپورٹ نے بنی گالا حکومت کی قلعی کھول دی ہے۔

اسمٰعیل راہو

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر