جماعت اسلامی کے تحت ”آل پارٹیز کانفرنس“ آج ہوگی

جماعت اسلامی کے تحت ”آل پارٹیز کانفرنس“ آج ہوگی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ادار ہ نورحق میں پیر4بجے شام میں ہوگی۔کانفرنس کی متوقع صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری امیرالعظیم کریں گے۔کانفرنس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمااور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد بھی شریک ہوں گے۔کانفرنس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری بروز بدھ کو شاہراہ فیصل پر کراچی کے عوام کا کشمیریوں سے تاریخ ساز اظہار یکجہتی کے لیے 20کلومیٹر طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر کے پروگرام کے حوالے سے آل پارٹیز کے شرکاء کو بھی آگاہ کیا جائے گااوراسی سلسلے میں ضروری مشاورت بھی کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر