کراچی میں پولیس مقابلہ ایک اہلکار زخمی، ملزم گرفتار
کراچی(این این آئی) شہرقائد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ طور پر پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث ایک اہلکار زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کاشف کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ممکن ہے کوئی جرائم میں ملوث گروہ نکل آئے۔
اہلکار زخمی