سپیکر مشتاق غنی سے پی ٹی آئی رہنماء صاحبزادہ تیمور حسن کی ملاقات

  سپیکر مشتاق غنی سے پی ٹی آئی رہنماء صاحبزادہ تیمور حسن کی ملاقات

  



پشاور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء صاحبزادہ تیمور حسن نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء صاحبزادہ تیمور حسن نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی جانب سے اسمبلی کو بہتر طریقے سے چلانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ پہلے سپیکر ہیں جو حکومتی اور اپوزیشن ممبران کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں اور ہر کسی کو اسمبلی فلور پر اپنے حلقے سے متعلق آواز اٹھانے کا بھر پور موقع دیتے ہیں جس پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی ہمارے گھر کی مانند ہے جس میں ہم تمام آپس میں بہن بھائی ہیں اور اسی فلور سے حکومتی اور اپوزیشن ممبران اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور پھر اس کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھاتی ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء صاحبزادہ تیمور حسن نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر