جہانگیرہ،جی ایچ ایس شیدو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جہانگیرہ،جی ایچ ایس شیدو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  



جہانگیرہ(نمائندہ پاکستان) شیدو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2شیدو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔عالم میڈیکل سنٹر اکوڑہ خٹک اور میڈیکل اسپیسشلسٹ ڈاکٹر گوھر علی خان کی خصوصی تعاون سے نوشہرہ کے علاقے شیدو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2شیدو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کی انعقاد میں ایم پی اے ادریس خٹک، مولانا فدا محمدحقانی اور انکی ساتھیوں نے ہم کردار ادا کیا۔غریب اور نادار افرادکی فری چیک آپ اور میڈسن بھی دے دی گئی اس فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر گوہر علی خان میڈیکل سپشلیسٹ سینئر رجسٹرار قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ ڈاکٹر نسیمِ اللہ خان سکین سپشلیسٹ سینئر رجسٹرار قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ،ڈاکٹر عرفان خان چلڈرن سپشلیسٹ قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ اورڈاکٹر شفیق خان چلڈرن اسپیشلسٹ سینئر رجسٹرار قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ نیمریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات بھی فراہم کی میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے، بوڑے، جوان، مرد اور عورتیں کا معائینہ کیا گیا عوامی حلقوں نے اس اقدام کو بے حد سراہا اور کہا کہ ڈاکٹروں کی اس کاوش کی وجہ سے آج بہت سے مریضوں کا مفت علاج گھر کے دہلیز پر فراہم کیا گیا اور اُمید رکھتے ہیں آئندہ بھی اس قسم کے میڈیکل کیمپ کرنے سے بہت سارے نادار، مستحق مستفید ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر