سرائے نورنگ،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرائے نورنگ،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تھانہ تجوڑی کی حدود برغو ادم زئی میں پولیس مقابلے میں سال 2015 سے تجوڑی اورغزنی خیل پولیس کو قتل اقدم قتل اور پولیس مقابلوں سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہای رحمت اللہ ہلاک ہوگیاجبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس کے ضلعی ترجمان کے مطابق تجوڑی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اشتہاری مجرم رحمت اللہ ولد رضاخان سکنہ برغو ادم زئی جو اپنے گاوں کے بیٹھک میں موجود ہے جو کہ تھانہ تجوڑی اورتھانہ غزنی خیل پولیس کو سال 2015 سے قتل اقدام قتل،قماربازی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر کہیں سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں جس پر ایس ایچ تھانہ تجوڑی محمد ایاز خان کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ان کے خفیہ ٹھکانے بیٹھک پہنچ کربیٹھک کا گھیرا کیا اسی اثناء میں اشتہاری مجرم رحمت اللہ نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے بعد موقع پر موجود پارٹی  نے بھی جوابی کاروائی شروع کی اور دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا پولیس پارٹی بیٹھک میں داخل ہوئی تو اشتہاری مجرم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ پڑاتھا پولیس نے اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر