تخت بھائی، ڈرائیونگ کورس مکمل ہونے پر تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس و اسناد

  تخت بھائی، ڈرائیونگ کورس مکمل ہونے پر تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس و اسناد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تحت بھائی (تحصیل رپورٹر)ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مردان میں ڈرائیونگ کورس مکمل ہونے کے حوالے سے تقریب تقسیم سرٹیفیکٹس کا انعقاد۔مہمان خصوصی ڈی پی او مردان سجاد خان نے ڈرائیونگ سکول سے کورس مکمل کرنے والے301خواتین و حضرات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے،دوران ڈرائیونگ صبر و تحمل، نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر نقصانات و حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔خیبر پختونخوا پولیس عوام الناس کے سہولیات اور تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ ڈی پی او سجاد خان تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مردان میں کورس نمبر 30کے301امیدواروں کاڈرائیونگ کورس مکمل ہونے پر تقریب تقسیم سرٹیفیکٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او سجاد خان نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔مہمان خصوصی نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول سے تربیتی کورس مکمل کرنے والے خواتین وحضرات میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین و اصولوں،نظم وضبط اور صبر و تحمل پر عمل پیرا ہو کرنقصان و حادثات سے بچا جا سکتا ہے، ضلع مردان میں یہ پہلا ادارہ ہے جہاں پر کورس شرکاء کو گاڑی چلانے کی تربیت،گاڑی سے متعلق معلومات،اخلاقیات، صبر و تحمل اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا پولیس کا عوام الناس کیلئے قائم کئے گئے پولیس اسسٹنس لائنز(PAL)، پولیس ایکسس سروس(PAS)، ڈی آر سی (DRC) سے بھی آگاہی کی خصوصی کلاسز منعقد کئے جاتے ہیں جسکی کی وجہ سے عوام کو پولیس میں کئے گئے اصلاحات کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے امیدواروں نے ضلع مردان میں پولیس ڈرائیونگ سکول کا عوامی ا قدام اٹھانے پرمردان پولیس اور سکول عملے کاپیشہ ورانہ طریقے سے ڈرائیونگ سکھانے کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک جمیل الرحمان اورانچارج سکول ارشادخان سمیت دیگر سٹاف بھی موجودتھے۔