سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی غذائی تحفظ وتحقیق کا 4 روزہ اجلاس کل سے شروع ہو گا

    سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی غذائی تحفظ وتحقیق کا 4 روزہ اجلاس کل سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق کا 4 روزہ اجلاس (کل)منگل سے شروع ہو گا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سید مظفرعلی شاہ کی صدارت میں 4 سے7 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو اجلاس میں گندم کے بحران کے حوالے سے بریفینگ دی جائے گی اور خاص طور پر اس بارے میں آگاہ کیا جائے کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ نے موجودہ گندم کے بحران پیدا کرنے میں کتنا کردار ادا کیا ہے اسی طرح کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے اجلاس میں اس بات کوبھی زیر بحث لایاجائیگا کہ اگر گندم کا موجودہ سٹاک ملک کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے تو پھر حکومت نے تین لاکھ ٹن گندم بغیر ڈیوٹی کے امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا ہے۔ سینیٹ کے کمیٹی اجلاس میں ارکان اس بات پر بھی غورکریں گے کہ موجودہ گندم اور آٹا بحران پیداکرنے کے پیچھے کونسے محرکات ہیں اور اس کا ذمہ دار کون ہے۔ وزرات کمیٹی کو مستقبل میں ایسی گندم اور آٹے کی بحرانی کفیت سے بچنے کیلئے سفارشات بھی پیش کرے گی۔
قائمہ کمیٹی