بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار

  



کوئٹہ (آن لائن)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے،آئندہ 24گھنٹوں میں وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ بدستور برقرار ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے محکمہ موسمیات کے مطابق آج وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت،کان مہترزئی،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی،خانوزئی،پشین،چمن،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف ا للہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر آج سے برفباری کاامکان ہے۔

سردی

مزید : پشاورصفحہ آخر