عوام پولیو مہم کیخلاف منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں،محمد ایوب
جہانگیرہ(نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو نوشہرہ محمد ایوب کی زیر نگرانی رواں پولیو مہم کو کامیابی سے پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے سرگرم جہانگیرہ نوشہرہ کے آس پاس علاقوں کے ساتھ خویشگی میں بھی پولیوں سے انکاری افراد ہٹ لسٹ پر تھے۔جس کا تعداد 121 تھا۔اے اے سی محمد ایوب ہمراہ لوکل پولیس اور پولیو ٹیم کی محنت سے 77 انکاریوں کو پولیو کی افادیت سے آگاہ کرنے کیساتھ ساتھ پولیو ڈراپس بھی ان کے بچوں کو پلا دی۔جب کہ باقی 44 کے لئے لائحہ عمل اج تک واضح کیا جائیگا اور اس موقع پرنائب تحصیلدار خیر اباد عابد علی پٹواری حلقہ جہانگیرہ محمد افتخار سیکرٹری یونین کونسل جہانگیرہ امیر محمد اور ٹی ٹی ایم محمد اسد نے بھی انکاری بچوں کے والدین کو اگاہ کیا اور قطرے پلائیں اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے محمد ایوب نے کہا کہ عوام پولیو کے منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھرے پولیو جیسے موزی مرض کا اور کوئی علاج نہیں یہی بچنے کا واحد طریقہ ہے۔اس لئے والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔