پشاور،والدین فورم کا بچوں کیساتھ زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    پشاور،والدین فورم کا بچوں کیساتھ زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)والدین فورم پشاور کے زیر اہتمام بچوں کیساتھ زیادتیوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے جنسی زیادتیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرے کی قیادت والدین فورم کے طفیل محمد،شہزاد احمد اور دیگر والدین نے کی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت جب تک بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سر عام اور عبرت ناک سزاوں کا کا قانون پاس نہ کریں تب تک ہم چین سے نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ قانون ساز ی اور اس پر عمل درآمد میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کرینگے کیونکہ ہمارے بچے محفوظ نہیں ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنسی زیادتی کے حوالے سے قانون سازی فوری کی جائے اور چائلڈ پرٹیکشن کورٹس،کمیٹیاں اور یونٹس قائم کرنے کیساتھ ساتھ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئرایکٹ 2010پر صیحی معنوں میں عمل درآمد کیا جائے تاکہ ہمارے بچوں کو تحفظ یقینی ہو بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسع کرینگے۔