7 فروری کو ضلع صوابی کی اہم سیاسی شخصیات اے این پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

  7 فروری کو ضلع صوابی کی اہم سیاسی شخصیات اے این پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

  



صوابی(بیورورپورٹ) اے این پی ضلع صوابی کے میڈیا انچارج محمد نثار پختونیار نے کہا ہے کہ ضلع صوابی کے اہم سیاسی شخصیات اے این پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے اس سلسلے میں جمعہ سات فروری کو اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان ایک روزہ دورہ کرینگے اس موقع پر وہ نماز جمعہ کے بعد موضع مینئی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے جس میں ممتاز شخصیت ملک خواجہ محمد خان مرحوم کے نواسے ملک مہدی زمان خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر اے این پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے انہوں نے کارکنوں اور عوام سے جلسے میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر