پشاور،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پشاور(سٹاف رپورٹر)ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول موبائل سکواڈ E&N-2 کی کامیاب کاروائی، 4800 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کے مسافر گاڑی میں سوار منشیات سمگلر چرس پنجاب سمگلنگ کی کوشش کر رہا ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کی زیر نگرانی E&N-2 موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر و ایس ایچ او پشاور ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن عاقف نواز، ایڈیشنل انچارج وحید اللہ بمعہ دیگر نفری کو کاروائی کیلئے الرٹ کیا گیا، مذکورہ سکواڈ نے اطلاع کے مطابق رنگ روڈ موٹروے انٹرچینج کے قریب دوران ناکہ بندی مخبر شدہ مسافر گاڑی روک کر مخبر شدہ شخص کی تلاشی لینے پر 4800 گرام چرس برآمد کی، ملزم بنام عطاء محمد ولد محمد زمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پہاڑی پورہ میں ایکسائز خیبرپختونخوا انسداد منشیات قانون 2019 کی دفعہ 9d کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا،سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی کو سراہا ہے۔