مخالفین ہماری ملکیت پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں،وزیر بادشاہ

    مخالفین ہماری ملکیت پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں،وزیر بادشاہ

  



جمرود (نمائندہ خصوصی) جمرود کے علاقہ ڈھنڈونہ ہماری ملکیت ہے۔مخالفین زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انصاف دلایا جائے۔ان خیالات کا اظہار جمرود پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے معراج، وزیربادشاہ، پرویز، حاجی محبوب عدل بازودیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل جمرود کا علاقہ سردار کلے ڈھنڈونہ میں ہماری اپنی شخصی زمین ہے جسکی تمام تر دستاویز ات ہمارے پاس موجود ہیں۔چند روز قبل اسی زمین کی پیمائش کررہے تھے کہ ا س دوران مخالفین نے ہم پر فائرنگ کھول دی۔جس سے ہمارا ایک فرد صادق شاہ ولد زربادشاہ جاں بحق جبکہ دوسراشدید زخمی ہوگیاہے۔ ہمارے مخالفین عطاالرحمن، رمدادعرف بھٹو اور رحیم خان کیساتھ تقریباََچھ سال سے جرگے ہورہے ہیں لیکن جرگوں کے باوجود ہم پر فائرنگ کی گئی جو سرا سر ظلم وزیادتی ہے۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ تحصیل جمرودسے قاتلوں کو پکڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ اگر قاتلوں گرفتار نہ کیا گیا تو تمام تر حالات کے ذمہ دار ان پر عائد ہو گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر