شانگلہ،محکمہ تعلیم کی جانب سے میرٹ لسٹ کی شیڈول جاری

  شانگلہ،محکمہ تعلیم کی جانب سے میرٹ لسٹ کی شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ محکمہ تعلیم کا پی ای ٹی،یس ایس ٹی،ائی ٹی،بی سی،ایم پی،اے ٹی،ٹی ٹی،قاری کے کاغذات، میرٹ اور کاغذات کی جانچ پھڑتال کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا۔اے ڈی او شانگلہ (ایجوکیشن مردانہ)ہارون الر شید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بموخہ 04/02/020کو پی ای ٹی،مورخہ 06/02/020کو ایس ایس ٹی/ائی ٹی/بی سی /ایم پی اور مورخہ 08/02/020 کواے ٹی،ٹی ٹی،قاری شیڈول کے تحت فائنل سکروٹنی کیلئے جی پی ایس الپوری نمبر 1میں متعلقہ تاریخ پر 9بجے سے 4بجے تک سکروٹنی کمیٹی کو حاضر ہوکر اپنی حاضری لگائیں۔ تاکہ میرٹ میں آئے ہوئے امیدواران کی کاغزات اور میرٹ کا باقاعدہ جانچ پڑتال ہوسکیں۔وہ تمام امیدواران جنہوں نے حالیہ این ٹی ایس میں ایس ایس ٹی جنرل،ایس ایس ٹی سائنس،ائی ٹی،ڈی ایم،پی ای ٹی،اے ٹی،ٹی ٹی اور قاری پوسٹوں کیلئے ٹیسٹ دیا تھا اور میرٹ میں آتے ہیں ان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ شیڈول کے تحت اپنے ساتھ اصلی تعلیمی اسناد،قومی شناختی کارڈ کے علاوہ دو عدد فائل کور جس میں مکمل تعلیمی دستاوزات کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی موجود ہو سکروٹنی ٹیم کے حوالے کریں۔