مہمند،پڑانگ غار کے عوام کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، پڑانگ غار کے عوام کا مقامی ایس ڈی پی او کے خلاف رنگ چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کا پولیس فورس کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ پولیس ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں۔ ایس ڈی پی او کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ مظاہرین۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل پڑانگ غار کے عوام نے مقامی پولیس فورس کے خلاف رنگ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ اور مقامی پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مشتعل مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک روڈ کو بند رکھا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ پولیس ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں اور علاقے کی حد بندی میں خلعت معلت کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اور سپینہ خاورہ، کارغانو کلے اور اڈو کورونہ کا علاقہ ضلع چارسدہ میں ٹھونسنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حالانکہ ہمارے آباؤ اجداد سے لیکر تاحال یہاں آباد ہیں اور قومی شناختی کارڈ سے لیکر ڈومیسائل، 1200 رجسٹرڈ ووٹ اور تمام مراعات وغیرہ ضؒع مہمند سے جڑی ہوئی ہے۔ مگر اب بغیر کسی عذر کے ہمیں ضلع چارسدہ کے حدود میں شامل کیا جا رہا ہے۔ جن میں مقامی ایس ڈی پی او دلاور خان پیش پیش ہے۔ اور تھانے میں ریکارڈ لکھنے کے بجائے مذکورہ گاؤں کے لوگ تنگ کر کے رپورٹ درج نہیں کرتے اور سائلین کو ضلع چارسدہ جانے کو کہہ رہے ہیں۔ اور ہمیں گمرہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جو کہ ہمیں کسی بھی صورت میں نہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ایس ڈی پی او دلاور خان کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے بصورت دیگر ہم دوبارہ احتجاجی مظاہروں کا سلسہ جاری رکھیں گے۔