آل پٹرول پمپ ایسوسی ایشن تحصیل رستم کا اجلاس

آل پٹرول پمپ ایسوسی ایشن تحصیل رستم کا اجلاس

  



رستم(نمائندہ پاکستان)آل پٹرول پمپ ایسوسی ایشن تحصیل رستم کا اجلاس حجرہ سینئر نائب صدرعاطف خان چارگلی میں منعقد ہو اجس میں تحصیل رستم کے تمام پٹرول پمپ مالکان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی لال بہادر، حاجی اختر نواز خان، نعیم خان اور دیگر نے کہا کہ مقررہ قیمت پر پٹرول فروخت کرنے کے باوجود انتظامیہ کے ناجائز ٹیکس اور بھاری جرمانوں کی وجہ سے پریشان ہے تحصیل انتظامیہ، ٹی ایم اے اور لیبر محکمہ کے اہلکاروں کے روزانہ کی بنیاد پر بھاری جرمانوں سے تنگ آگئے ہیں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار پر تیل فروخت کرنے پربھی پٹرول پمپ مالکان کو جرمانہ کیا جاتا جو محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے حکومت کے کاروباری طبقہ کو ترقی اورسہولیات میسر کرنے کی بلند و بانگ دعوے چھوٹے ثابت ہو گئے پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ اگر نتظامیہ نے اپنا رویا درست نہ کیا تو تحصیل رستم کے پٹرول پمپ ایسوسی ایشن اپنے جائز حق کے لئے پہلے علامتی اور پھر عملی ہڑتال پر اتر آئے گی اور احتجاجا پٹرول تمام پمپس کو بند رکھیں گے اور کسی صورت پٹرول کی خرید و فروخت نہیں ہوگی نہ ایمولنس، نہ پولیس موبائل اور نہ دیگر سرکاری گاڑیوں کو پٹرول دیا جائے گا اور مطالبات نہ ماننے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر