بنوں ڈیرہ روڈ پر غیر قانونی ٹیکس لینے والے ٹھیکیدار پوسٹ چھوڑ کر فرار

    بنوں ڈیرہ روڈ پر غیر قانونی ٹیکس لینے والے ٹھیکیدار پوسٹ چھوڑ کر فرار

  



بنوں ( بیورورپورٹ)آٹا اور گھی ڈیلروں کا احتجاج رنگ لایا بنوں ڈیرہ روڈ پر غیر قانونی ٹیکس لینے والے ٹھیکیدار پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے آٹا ور گھی ڈیلروں نے گذشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں ضلعی انتظامیہ بنوں سے مطالبہ کیا تھا کہ ان سے بنوں ڈیرہ روڈ پر خود ساختہ ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں اور تین دن کی ڈیڈ لائن دی تھی کہ اگر تین دنوں میں ان خود ساختہ ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی اور غنڈہ ٹیکس سے انہیں نجات نہ دلائی گئی تو وہ سڑکوں پر نکلیں گے اور احتجاج میں شدت لائیں گے جس پر ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن(ر)زبیر نیازی نے ہدایات جاری کیں اور ان خود ساختہ پوسٹوں کو ختم کردیا گیا اس دوران وہاں پر کاروائی کی گئی تاہم خود ساختہ پوسٹ پر ٹیکس وصول کرنے والے افراد وہاں سے فرار ہوگئے جبکہ ان سے رہ جانے والا سامان چارپائی،کرسیاں،میز ودیگر سامان تحویل میں لیکر انہیں قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر