شہید ایس ایچ او عبدالحمید متعدد دہشتگرد حملوں میں بھی زخمی ہوئے

  شہید ایس ایچ او عبدالحمید متعدد دہشتگرد حملوں میں بھی زخمی ہوئے

  



بنوں (بیورورپورٹ)شہید ہونے والے ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالحمید خان مروت تھانہ ککی پر دہشت گردوں کے حملے میں بھی زخمی ہوئے تھے جبکہ متعدد موقعوں پر وہ راکٹ حملوں اور دھماکوں میں محفوظ رہے انہوں نے پولیس میں بھرتی کے بعد بنوں میں ڈیوٹی کا آغاز کیا اور ایس ایچ او کے عہدے پر پہنچے حال ہی میں کئی مہینے وزیرستان میں گزارنے کے بعد ان کا تبادلہ چند روز قبل بنوں ہوا اور جمعرات کو ایس ایچ او تھانہ سٹی کی حثیت سے چارج سنبھالا لکن دو دن بعد یعنی ہفتے کی شام وہ چھاپے کے دوران محلہ باز محمد گلی میں نایاب منڈان کے ہاتھوں شہید ہوئے جسکے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور پاک فوج کے جوان بھی پہنچے پولیس نے ڈھائی گھنٹے اپریشن کے بعد نایاب منڈان ولد جانباز خان سکنہ میر اعظم بہادر خیل منڈانا ور انکے ساتھی نعمت اللہ عرف عمرانی ولد راستہ بازسکنہ مسلم آباد کو مقابلے میں انجام کو پہنچایا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالحمید مروت جہاں بہادری کی وجہ سے مشہور تھے وہاں وہ انتہائی شریف اور ایمانداردر پولیس آفیسر کے نام سے بھی شہرت رکھتے تھے نرم لہجہ اور ہر کسی سے احترام سے ملنا انکی پہچان تھی۔انکی شہادت سے بنوں کے عوام ایک شفیق،بہادرا ور قابل پولیس آفیسر سے محروم ہوگئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر