مہنگائی کاعوام سے زیادہ وزیراعظم کو احساس ہے،اسدعمر

مہنگائی کاعوام سے زیادہ وزیراعظم کو احساس ہے،اسدعمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں، مہنگائی کا جتنا احساس آپ کو ہے اس سے زیادہ وزیراعظم کو ہے،تمام مافیا مل کر ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کررہے ہیں، پاکستان میں غربت کی بڑی وجہ صحت کا ناقص نظام ہے، لوگ قرض لے کر علاج کراتے ہیں۔اتوار کواوور ہیڈ برج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے، اسی طرح وزیراعظم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں گلیاں پکی نہیں، صاف پانی اور صفائی کا انتظام نہیں ہے، یہ پہلا بجٹ تھا جو تحریک انصاف نے بنایا تھا، پہلا ٹینڈر کھلنے کے بعد ان چیزوں پر کام شروع ہوگا، یہ ٹینڈر 8فروری کو کھل جائے گا پھر کام بھی شروع کردیا جائے گا، 40 کروڑ روپے کے مزید 2 ٹینڈر اگلے دو ماہ میں شروع ہوجائیں گے۔خان پور ڈیم سے اڑھائی کروڑ گیلن پانی چوری ہورہا ہے، اڑھائی کروڑ گیلن پانی کی چوری ہفتوں میں روکی جائے گی، اس پانی پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کا حق ہے، غازی بروتھا پراجیکٹ کی منظوری مل گئی ہے۔
اسد عمر