کوئٹہ،گیس لیکج،2 دھماکے،6 افراد زخمی

  کوئٹہ،گیس لیکج،2 دھماکے،6 افراد زخمی

  



کوئٹہ (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ اور بروری میں گیس لیکج کے باعث 2 دھماکوں میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سریاب روڈ خلجی کالونی میں عبدالمنان کے گھر میں اہل خانہ نے سردی کے باعث سوئی گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سوگئے جس میں سے رات کے کسی پہر اچانک گیس لیک ہونا شروع ہوگئی۔صبح جب اہل خانہ اٹھے اور ہیٹر جلانے کیلئے ماچس جلائی تو اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔گیس لیکج سے دھماکے کا دوسرا واقعہ بروری روڈ عیسی نگری کے ایک مکان میں پیش آیا جس میں ایک شخص ساغر جھلس کرشدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

گیس لیکج

مزید : پشاورصفحہ آخر