بہت ہوگئی‘ کشمیریوں کو ہر صورت استصواب رائے کا حق دیا جائے‘ فخر امام

بہت ہوگئی‘ کشمیریوں کو ہر صورت استصواب رائے کا حق دیا جائے‘ فخر امام

  

ملتان (سٹی رپورٹر) چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان، سابق سپیکر و ممبر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر کاز پر ہر پاکستانی متحد ہے اور ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں 5 فروری کو پوری پاکستانی قوم یکجہتی و اتفاق کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرینگے بھارتی حکومت نے کشمیر میں پچھلے 182 دن سے لاک ڈائن کیا ہوا ہے اس(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

درندگی کی دنیا میں بھر میں مثال نہیں ملتی بھارتی فوج کشمیری خواتین کی عصمت دری کو جنگ کے ہتئیار کے طور پر استعمال کرتی ہے انسانی حقوق کی جتنی پامالی انڈیا کشمیر میں کررہا ہے دنیا میں کہیں نہیں ہورہی ہے وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں بھرپور طریقے سے کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کو مسلہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل ملتان اور ویز واش ملتان کے تعاون سے یکجہتی کشمیر کی ہفت روزہ تقریبات کے تیسرے روز ای لائبریری ملتان میں منعقدہ ''کشمیر سیمینار ''سے صدارتی خطاب میں کیا۔ جس کے مہمانان ِگرامی میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت و ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی،سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد ریاض خان،سابق ای ڈی او ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، سیاسی و سماجی رہنما مخدوم سید زوہیب گیلانی،مخدوم سید محمد باقر گردیزی، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، مارکیٹنگ مینیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی، اور ڈی ای او سکینڈری ملتان سعید احمد لنگڑیال شامل تھے۔کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ بھارت کشمیر میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دے رہا،بھارت نے کشمیر کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے نیویارک ٹائمز سمیت عالمی اداروں نے کشمیر پر رپورٹس دیں،عالمی اداروں کی رپورٹس کے باعث بھارت پیچھے چلا گیا،پہلی بار مقبوضہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنوری 1989 سے اب تک بھارتی فوجیوں نیایک ہزار سے زائد کشمیری خواتین سمیت 95 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا اب تک لاکؤں کشمیر یوں کو زخمی اور معذور کر دیا گیا۔پاکستان کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کے لے آخری دم تک آواز بلند کرتا رہے گا اور کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا پاکستان کا مستقبل کشمیر کے بغیر ادھورا ہے ہمیں پاکستان کو اکانومی ومعاشی طاقت بنانا ہوگا چین ہمارے بعد آزاد ہوا مگر آج دنیا کی بڑی عالمی معاشی طاقت ہے۔کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ کشمیریوں کو ہر صورت استصواب رائے کا حق دیا جائے۔ کشمیر مسئلہ پر پاک بھارت تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ بھارت خود اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر لیکر گیا انڈیا ہمیشہ مذاکرات سے بھاگ گیا۔کشمیرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی پنجاب کے رکن محمد ندیم قریشی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں عالمی طاقتوں کا مسئلہ کشمیر پر دوہرا معیار ہے اقوامِ متحدہ اور عالمی طاقتیں کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں ہم کشمیر میں کرفیو کی مذمت کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 181 روز ہو گیے ہیں برفباری اور سرد موسم میں کشمیریوں کو کھانے کی اشیا? اور ادویات کی قلت کا سامنا ہیمخدوم زوہیب گیلانی، محمد ریاض خان اور پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ 72 سال سے چل رہا ہے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے 54 سال کے بعد یو این سکیورٹی کونسل کا اجلاس مسئلہ کشمیر پر ہوا جو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے مسئلہ کشمیر پر چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے کشمیر تاریخی،جغرافیائی طور پر پاکستان کا حصہ ہے۔ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے مودی سرکار نے بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر کے عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی جس کے تحت کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سعید احمد لنگڑیال،مخدوم باقر گردیزی، عمران اعظمی، اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان ہمیشہ کشمیر یوں کی آزادی کی حمایت کرتا رہے گا۔کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رانا ولایت علی، میاں محمد ماجد، حافظ معین خالد، ملک محمدیوسف، محمد سہیل، محمد اشرف قریشی، یاسمین خاکوانی، دانش خان ملیزئی،امتیاز حسین مرالی ایڈووکیٹ اور پروفیسر اعظم حسین، نے کہا کہ پاکستان میں آنے والا پانی کشمیری دریاؤں سے آتا ہے، ہندوستان ۰۱سے۵۱ہزار میگا واٹ بجلی کشمیر سے حاصل کر رہا ہے،جبکہ کشمیری دستکاریوں سے ایک ملین ڈالر سالانہ کما رہا ہے۔ اس موقع پر سیمینار کے شرکاء خاص میں جنید سلیم، خالد چٹھہ، محمد علی قریشی، محمد خالد شجرا، رانا آصف ظہیر، مختار سومرو، دیگر شامل تھے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، کشمیر میں 14 ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی جبکہ 30 سالوں میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا گیا - پوری دنیا میں نام نہاد سکیولر بھارت بے نقاب ہو گیا ہے - بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں -ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید فخر امام کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر ہی حل ہونا چاہیئے - مودی نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل کر مذموم حرکت کی، مہاتما گاندھی کو آر ایس ایس کے کارکن نے قتل کیا - بھارت سیکولر کی بجائے کم ذہن کا انڈیا بن چکا ہے - سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے، بھارت میں ہزاروں نوجوانوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے - مودی نے 19 لاکھ شہریوں کی شہریت منسوخ کی - پوری دنیا میں بھارت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں - ہم 5 فروری مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔

فخر امام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -