حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے ابھی انتظار کریں‘ جعفر لغاری

  حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے ابھی انتظار کریں‘ جعفر لغاری

  



جام پور( نامہ نگار)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کامیاب پالیسوں کی وجہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔ پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کا مسلہ اٹھایا گیا۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی۔ حکومت کو گرانے کے خواب دیکھنے والے پانچ سال تک انتظار کریں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ الیکشن میں عوام سے کیے گئے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

وعدے پورے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم جواں بخت۔ صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری نے جام پور تتاروالا میں سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں مغل کے بھائی مرزا یوسف خان کی شادی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق سے کوئی اختلاف نہیں ہے وہ ہمارے سب سے بڑے اتحادی ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری وسابق وزیر اعظم نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کرکے احتساب سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن انہیں حساب دینا ہو گا۔ وزیر اعظم عمران کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے معاشی استحکام آرہا ہے۔ سابق حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا جس کی وجہ عوم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان شاء اللہ جلد عوام کوخوش خبری ملے گی۔صوبائی وزیر خزانہ مخدوم جواں بخت نے کہا جنوبی پنجاب کے صوبہ کے قیام کا مطالبہ پور ا کریں گے۔ اس منصوبہ پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کرکے اعلان کریں گے۔ غریب افراد کو پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے احساس پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس سے غریب لوگوں کی حالت بدل جائے گی۔ صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ ٹیل تک پانی پہنچانے کے لیے کئی اقدام کیے گئے ہیں پانی چوروں کے خلا ف بلاامیتاز کاروائی کی جارہی ہے۔

جواں بخت

مزید : ملتان صفحہ آخر