میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 3172بجلی چورو ں کو رگڑا

  میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 3172بجلی چورو ں کو رگڑا

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں جنوری2020ء میں 3172بجلی چورپکڑلئے۔39 لاکھ53ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر6کروڑ58 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔یکم تا31جنوری2020?ء کے دوران ملتان میں 442گھریلو،کمرشل، صنعتی، زرعی ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو 689484یونٹس(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

چوری کرنے پر13545566 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور 41ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ڈی جی خان میں 441گھریلو، کمرشل،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو570711یونٹس چوری کرنے پر8353742روپے جرمانہ اور81مقدمات درج، وہاڑی میں 328 گھریلو،کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو468466یونٹس چوری کرنے پر6996685روپے جرمانہ اور55 مقدمات درج،بہاولپور میں 138 گھریلو، کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو212480 یونٹس چوری کرنے پر3569393روپے جرمانہ اور5 مقدمات درج، ساہیوال میں 380گھریلو،کمرشل، صنعتی، زرعی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو323097 یونٹس چوری کرنے پر5019441روپے جرمانہ اورایک ایف آئی آر درج،رحیم یار خان میں 424گھریلو،کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو347932 یونٹس چوری کرنے پر6063525روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 412 گھریلو،کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو511541یونٹس چوری کرنے پر8649902روپے جرمانہ اور13مقدمات درج، بہاولنگر میں 206گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو182673یونٹس چوری کرنے پر 3280050روپے جرمانہ اور17ایف آئی آرز درج جبکہ خانیوال میں 401 گھریلو،کمرشل،صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو10327007یونٹس چوری کرنے پر8584892روپے جرمانہ عائد کیاگیااور20مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر