ایمپلائز یونین جامعہ زکریا کے صدر حافظ عبدالرحمان یوسف کی سید فخر امام سے ملاقات

ایمپلائز یونین جامعہ زکریا کے صدر حافظ عبدالرحمان یوسف کی سید فخر امام سے ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) چیئر مین کشمیر کمیٹی پاکستان وممبر قومی اسمبلی و سابق سپیکر قومی اسمبلی پاکستان سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن امن کی خواہش کو ہر گز کمزوری نہ سمجھا جاے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمپلائز یونین(نوجوان اتحاد گروپ) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے صدر حافظ عبدالرحمان یوسف سے ملاقات کے دوران کیا سید فخر امام شاہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مسئلہ کشمیر حالیہ صورتحال کے باعث زیادہ متحرک ہوکر دنیا کے سامنے آگیا ہے پاکستانی قوم متحد ہوکر کشمیر کے مسئلے پر یک زبان ہے عالمی دنیا کو بھی سنجیدہ ہوکر مظلوم کشمیریوں کے حق میں کھڑا ہونا ہوگا۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر