سید فخر امام کی مختلف وفود سے ملاقاتیں‘ علاقائی صورتحال پر بات چیت‘ خاور علی شاہ کی تقریب میں شرکت

  سید فخر امام کی مختلف وفود سے ملاقاتیں‘ علاقائی صورتحال پر بات چیت‘ خاور ...

  



کبیروالا+بٹہ کوٹ+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار+ نمائندگان پاکستان) پاکستانی قوم بھارتی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں گھبرائے گی،پاکستان پر جارحیت مسلط کر نے سے قبل کو ہزار با ر سوچنا ہوگا، انتہا پسند بھارتی حکمران(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

مسلمانوں کی نسل کشی کے مکروہ دھندے میں مصروف ہیں،کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارت میں خانہ جنگی شروع ہو چکی ہے، بھارت کوکشمیر پر غاصبانہ قبضہ ہر حال چھوڑنا ہو گا، پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، 5فروری یکجہتی کشمیر بھر پور طور منایا جائیگا،ان خیالا ت کا اظہارقائد سید گروپ، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں منعقدہ”یکجہتی کشمیر“ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہے اور نہ ہی جغرافائی طور اسکی سرحدیں کشمیر سے ملتی ہیں، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کر نے کی کوشش مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جب کہ پاکستان کی کشمیر پر کامیاب سفارتکاری نے نریندر مودی سر کا ر کو مکمل بوکھلا ہٹ کا شکا ر بنا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جانب سے پاکستان پر فالس فلیگ آپریشن کی دھمکیوں کا بھر پور جواب دینے کے لئے مکمل طور پرتیار ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کی بھر پور حمائت جاری رکھے گی، تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمر فاروق خٹک،پر نسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ملک سرفراز احمد،ملک مشتاق احمد، پر نسپل گورنمنٹ بوائز ضرغام شہید ہائی سکول مہر اشفاق احمد اسراء،پر نسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محتر مہ آمنہ ضلعدار،سا بق ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسرمبشر حسن خان بھٹہ،چوہدری عرفان علی،حاجی محمد ارشد سنگا، راؤ آصف علی سعیدی پھلانوالے،ساجد عبا س، خاور عبا س خان سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، تقریب میں گورنمنٹ ضر غام شہید بوائزہائی، گورنمنٹ گر لز ہائی سکول،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مانوالہ، گورنمنٹ عاطف شہید بوائزمڈل سکول دیگر سکولوں کے طلباء طالبات نے یکجہتی کشمیرکے حوالے سے تقاریر کیں اور ملی نغمے پیش کئے جب کہ گورنمنٹ گر لز ہائی سکول کی طالبات نے یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کئے، تقریب سے اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ملک سرفراز احمد نے اپنے خطاب میں مہمانا ن گرامی اور شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کو دورہ کرنے کے دوران کبیروالا شہر میں سید گروپ کے دیرینہ ساتھی اڈا منیجر سید حسنین شاہ کی والدہ،با ر ایسوسی ایشن کبیروالا کے سابق صدر رانا ارشاد احمد کی بیوہ،رانا مسرور حسن کی والدہ،اوکانوالہ میں ملک اعجاز حسین کی والدہ اور خالہ،مرید حسین کی پھوپھی اور،عنائت پور میں ملک محمد اکرم کھوکھر کی بیوی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔پل باگڑ میں مصطفےٰ بھٹی کے بھتیجے کی نماز جنازہ،سرائے سدھو میں حبیب بینک ملتان ریجن کے ڈپٹی جنرل منیجر راؤ عمران ناصر کے والد کی قل،بستی اُتراء موضع مولا پور میں سٹیٹ بینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہر نوید اقرار،مہر محمد اکمل حسین کے والد،مہر مجاہد حسین اترا کے بہنوئی مہر محمد افضل اتراء کے دعائیہ اجتماع میں شرکت کی،ماہنی سیال میں راؤ قدیر مرحوم کے پوتے کی شادی،چھ کسی ملتان روڈ کبیروالا میں معروف صنعت کار چوہدری محمد امتیاز کی بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی۔علاوہ انہوں نے اپنے دورے کے دوران مولا پور میں سید گروپ کے سینئر رہنما اور رئیس اعظم نڑہال سردار احمد حیات خان سیال،8کسی میں ڈاکٹر محمد الطاف سے ملاقات کی اور ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،بستی اُتراء میں معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمد ارشاد احمد کی عیادت کی۔اس دورے کے دوران پاکستان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر،ملک محمد اسلم نائچ،ملک لڈو نائچ،راؤ عمران مانی،محمد اعظم جٹ اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر