بھارتی مہمان سردار جسبیر سنگھ خیر سگالی دورے کے بعد انڈیا روانہ

بھارتی مہمان سردار جسبیر سنگھ خیر سگالی دورے کے بعد انڈیا روانہ

  



بورے والا (تحصیل رپورٹر) بھارتی مہمان ریٹائرڈ ڈی ایس پی سردار جسبیر سنگھ گھمن اپنا خیر سگالی دورہ مکمل کرکے واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہو گئے،تفصیل کے مطابق سکھ مسلمان بھائی چارے کی چیئرمین(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ ان کے مہمان ریٹائر ڈٖ ڈی ایس پی سردار جسبیر سنگھ گھمن نے گوجرنوالہ میں اپنی اپنے آبائی گھر کو دیکھنے کے بعد ننکانہ صاحب،بابا فرید اور دیوان صاحب میں اپنی مذہبی رسومات کو ادا کیا، سردار جسبیر سنگھ نے پنجاب کے مختلف نمائندہ افراد سے ملاقات کی اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہاں پر لوگ جس انداز سے ان سے پیار و محبت سے پیش آئے ہیں وہ ان لمحات کو کبھی بھی بھلا نہیں پائیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گورنمنٹ نا صرف ان کے مذہبی مقامات کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے بلکہ یہاں کی سکھ کمیونٹی کو بھی پور ی مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے جس کو وہ فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر