بہاولپور‘ جماعت اسلامی خواتین کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

      بہاولپور‘ جماعت اسلامی خواتین کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور (بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی خواتین کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی،ریلی دفتر جماعت اسلامی سے فرید گیٹ تک نکالی گئی،ریلی کی قیادت ناظمہ ضلع فرح اشفاق،ممبر صوبائی شوری ڈاکٹر ثمینہ روحی،ناظمہ شہر نسیم واحدنے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر صوبہ جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ بھارت اور اس کے سرپرست مظلوم کشمیریوں کی زبردست تحریک آزادی سے خوفزدہ ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے مظلوم مسلمان آزادی کے سورج کو اپنی آنکھوں سے ابھرتا دیکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ایک ایک لمحہ قیامت کا گزر رہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو 80لاکھ مسلمانوں کے لئے اجتماعی قبر بنا دیا ہے۔ ہزاروں نوجوانوں کو عقوبت خانوں میں انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بناکر شہید اور زندگی بھر کیلئے معذور بنایا جارہا ہے۔ سینکڑوں بچیوں اور خواتین کو اغوا کرکے ان کی عزتوں کو پامال کیا جارہا ہے، لوگوں کو نماز جمعہ پڑھنے کے لیے مساجد میں جانے کی اجازت نہیں مگر عالم اسلام کے بے حس حکمران اور عالمی برادری ان مظلوموں کی چیخ و پکار پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ بھارت اگر کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو اس میں اصل قصور ان عالمی اداروں اور طاقتوں کا ہے جو مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیار اور معاندانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیریوں کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کرکے بیٹھنا معصوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے
ریلی