عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب چل رہا ہے‘ احمد علی دریشک

عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب چل رہا ہے‘ احمد علی دریشک

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):چیئرمین لینڈ ریکارڈاتھارٹی پنجاب و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار احمدعلی خان دریشک کی اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے تفصیل کے مطابق چیئرمین لینڈریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمدعلی خان دریشک نے اپنی (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

رہائش گاہ پر کھلی کچہری لگائی جس میں اہلیان حلقہ سمیت شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی اہلیان حلقہ نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل فوری حل کرنے کے انتظامیہ کو احکامات جاری کیے اس موقع پرچیئرمین لینڈریکارڈ اتھارٹی پنجاب و ضلعی صدر پی ٹی آئی سردار احمدعلی دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پرحل کرنا پاکستان تحریک انصاف کامنشور ہے عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب چل رہا ہے عمران خان نے ملک کولوٹنے والے مگرمچھوں کوپکڑکرجیل میں بندکیا انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حلقہ کے مسائل حل کر رہے ہیں جس میں سخی سرور کی عوام کادیرینہ مسئلہ میٹھا پانی کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے اور جس کا باقاعدہ افتتاح کردیاہے بارہ واٹر سپلائی سکیم سے شہرکومیٹھااور صاف پانی مہیاکیاجائیگابعدازاں شہریوں کی جانب سے لینڈریکارڈ دفتر ڈیرہ غازی خان کے بھی شکایات کے انبار لگائے گئے جس پر چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمدعلی خان دریشک نے کہا پنجاب لینڈریکارڈکے تمام انچارجز اور اہلکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کے مسائل فوری حل کریں دفاترمیں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہااہلکاروں کوواضح ہدایت کی گئی ہے کہ اگرکوئی اہلکارکرپشن میں پایا گیاتو اسے نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

احمد علی

مزید : ملتان صفحہ آخر