تنظیم اساتذہ پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم کی خواہاں‘ پروفیسر غلام اکبر قیصرانی

تنظیم اساتذہ پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم کی خواہاں‘ پروفیسر غلام اکبر ...

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر پروفیسر غلام اکبر قیصرانی نے کہا ہے کہ تنظیم اساتذہ پاکستان پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم اور نصاب تعلیم کی خواہاں ہے ملک کو انتشار سے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

نکالنے اور یکسوئی اختیار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ نظریہ پاکستان کا تحفظ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم اساتذہ کے خصوصی منعقد اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں افراتفری ہے پریشان حالی ہے لازمی ہو گیا ہے کہ اساتذہ نسل نو کی تربیت اسلامی خطوط پر کریں اور انہیں محب اسلام اور محب پاکستان بنائیں اس وقت تعلیمی دنیا میں عدم یسکوئی پائی جا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی اس شق کو ختم کر کے (جس میں تعلیم بھی صوبوں کے حوالے کر دی گئی تھی)پورے ملک میں ایک ہی نظام تعلیم جاری کیا جائے انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج اساتذہ کی پرموشن کافی عرصہ سے رکی ہوئی ہے سنیارٹی لسٹوں کے مطابق پرموشن کا عمل فی الفور جاری کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کالجز کو مختلف درجات میں تقسیم کیا جا رہا ہے کمیونٹی اور گریجو ایٹ کالجز کے معاملے میں ابہام کودور کیا جائے اور کالج اساتذہ کو اعتماد میں لیا جائے اس اجلاس میں پرفیسر محمد بخش خان بلوچ، پروفیسر عطا محمد کھوسہ کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر