کل کینسر سے آگاہی کا عالمی دن‘ مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریاں

کل کینسر سے آگاہی کا عالمی دن‘ مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریاں

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستا ن سمیت دنیا بھرمیں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جا ئے گا، اس دن کا مقصد لوگوں کو اس مرض کے خطرات سے آگاہ کرنا اور اس کی روک تھام اور علاج کے بارے میں معلومات(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

فراہم کرنا اور اس بچاؤ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے،کیسنر کے خلاف آگاہی کی عالمی تنظیم ’دی انٹرنیشنل یونین اگینسٹ کینسر‘ نے سال 2000ء کے چارٹر آف پیرس کے تحت 2005ء میں کینسر کے خلاف عالمی آگاہی کا آغاز کیا تھا، چارٹرآف پیرس میں 4فروری کو کینسرکے عالمی دن کے طورپر منتخب کیا گیا تھا،2006ء سے ہرسال4فروری کو کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے،ماہرین کے مطابق اگر لوگ سگریٹ نوشی اور ضرورت سے زائد کھانا یعنی بسیار خوری ترک کردیں، شراب نوشی کم کردیں، کیسنر کی وجہ بننے والی انفیکشنز سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں اور ورزش کو اپنا معمول بنا لیں تو کیسنر کی شرح میں 40 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھرمیں ہونے والی ہلاکتوں میں سے ہرآٹھویں کی وجہ کینسر ہوتا ہے، اوریہ تعداد ایڈز، ٹی بی اورملیریا کی وجہ سے ہونے والی مشترکہ اموات سے بھی زائد ہے،

تیاریاں

مزید : ملتان صفحہ آخر