اقوا م متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے‘ خاور علی شاہ

  اقوا م متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے‘ خاور علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جودھ پور،نواں شہر (نمائندہ پاکستان) کشمیریوں کے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ہم ایک جان اور دو جسم ہیں،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور حصہ ہے ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،بھارتی(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)
مظالم کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ و ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنی رہائش گاہ قتال پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بہت عرصہ سے بھارتی درندے ظلم و ستم کررہے ہیں ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں کشمیریوں کے ظلم و ستم بارے ہم ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور کسی صورت بھی کشمیر کو بھارت کے حوالے نہیں ہونے دیں گے وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور پاکستان کا مستقل حصہ بن جائے گا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام شاہ کشمیر کے ظلم و ستم بارے عالمی رہنماؤں سے متعدد بار ملاقاتیں کیں اور اپنا ٹھو س مؤقف بھی پیش کر چکے ہیں انشاء اللہ کشمیر بارے مودی سرکاری کے تمام خیالات زمین بوس ہوں گے۔اس موقع پر محمد رمضان قادری،مظہر حسین باٹی،راؤ راشد سنی،راؤ دلاور علی خان،لیا قت علی خان،ڈاکٹر ظفر اقبال سہو،رانا محمد اخلاق ایڈووکیٹ،رانا نوشاد اختر،علی نواز حسو آنہ،علی عمران سیال،خان تاجبر خان،راؤمنصور، قاسم چوہدری،راؤ عالمگیر منگت و دیگر بھی موجود تھے۔
خاور علی شاہ