اسلامی یونیورسٹی بہاولپور‘ انسٹی ٹیو ٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

  اسلامی یونیورسٹی بہاولپور‘ انسٹی ٹیو ٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ کے درمیان ...

  



بہاول پور (بیورورپورٹ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے مابین تدریسی اور تحقیقی تعاون کے لیے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی جانب سے ضیاء المصطفیٰ اعوان صدر اِدارہ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاول پور جاوید اقبال چوہدری، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال،چیئر مین شعبہ کامرس پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد مکی اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ معاہدے کی رو سے طے پایا کہ آئی سی ایم اے پاکستان جامعہ اسلامیہ کے بی ایس اکاؤنٹنگ اور فنانس، بی ایس کامرس، ایم کام، ایم ایس سی اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور ایم اے سی بینکنگ اینڈ فنانس کو سی ایم اے کوالیفی کیشن کے لیے براہِ راست داخلہ فراہم کرے گا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورآئی سی ایم کے ممبران کو اعلیٰ تعلیم کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تسلیم شدہ ڈگری پروگراموں میں داخلے کے لیے معاونت فراہم کریگا۔ دونوں اِدارے تحقیقی منصوبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ اس مقصد کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے ملک بھر میں واقع مراکز میں ورکشاپس،سیمینارز اور تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

دستخط

مزید : ملتان صفحہ آخر