اسلامی جمعیت طلبہ کا سالانہ اجتماع ختم‘ جامعہ کراچی کے طالبعلم حمزہ صدیقی ناظم اعلیٰ منتخب
ملتان (سٹی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا سالانہ اجتماع ارکان کا اختتام ہو گیا اراکین جمعیت نے سیشن 2020-21 کے لیے جامعہ کراچی کے طالب علم(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)
حمزہ صدیقی کو ناظم اعلی منتخب کر لیا۔حمزہ صدیقی اس سے قبل جامعہ کراچی، کراچی شہر کے ناظم اور پاکستان کے جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔نو منتخب ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے اراکین شوری کے مشورہ سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب عبدالرحمن چوہدری کو سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان مقرر کیا ہے جبکہ سعد سعید کو ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب مقرر کیا ہے۔اس موقع پر ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب سردار عابد ڈوگر نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی واحد طلبہ تنظیم ہے جو اپنے اندر ایک مضبوط جمہوری نظام رکھتی ہے اسلامی جمعیت طلبہ کے ارکان جو اس وقت 1600 سے زائد ہیں جنہوں نے پرچہ رائے دہی کے زریعے ایک سال کے لیے نئے ناظم اعلی کا انتخاب کیا ہے نو منتخب ناظم ناظم اعلی اور دیگر مرکزی و صوبائی ذمہ دران نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف جامعہ پنجاب میں منعقدہ اجتماع میں اٹھا لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نو منتخب ناظم اعلی حمزہ صدیقی نے شجاع الرحمن اور راجہ عمیر کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل شاہ زیب احمد کو ناظم پنجاب شمالی،راجہ مسرور کو ناظم کشمیر و گلگت بلتستان،اسد علی قریشی ناظم سندھ شکیل احمد کے پی کے،صابر پانزائی کا ناظم صوبہ بلوچستان مقرر کیا جنہوں نے اختتامی تقریب میں اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا۔
منتخب