بجلی بلوں میں اضافہ،ٹیکسٹائل انڈسٹری نے بھی ہڑتال کی دھمکی دیدی

  بجلی بلوں میں اضافہ،ٹیکسٹائل انڈسٹری نے بھی ہڑتال کی دھمکی دیدی

  



ملتان (نیوز رپورٹر)بجلی کے بڑھتے ٹیرف کے معاملے پر ٹیکسٹائل ملزمالکان اور وزارت بجلی کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارجز کی وصولی کی بنا پر تمام ملوں کو 40 فیصد اضافی بل بھیج دئیے گئے ہیں اورفی یونٹ قیمت 12 کے بجائے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

20 روپے وصول کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اپٹما کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا گیا کہ اگلے ہفتے تک فیصلہ واپس لیا جائے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق بجلی کے اضافی بل ادا کرنے کی سکت نہیں، 100ملیں پہلے ہی بند ہو چکی ہیں،اب باقی کو بھی بند کرنے پر مجبور کیاجا رہا ہے۔خط میں کہا گیا کہ اس مرتبہ کپاس کی پیداوار بھی ریکارڈ کم ہوئی ہے، ایک ہفتے میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی اور تمام ملیں بند کردیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر