سازشیں کرنیوالے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں‘ سمیع اللہ چوہدری

سازشیں کرنیوالے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں‘ سمیع اللہ چوہدری

  



حاصل پور(نامہ نگار)ملک وزارتوں سے نہیں مخلص لوگوں سے آگے بڑھتا ہے آٹے کا بحران زخیرہ اندوزوں نے پیدا کیا پورے ملک میں وافر مقدار میں گند م اور آٹا موجود ہے مصنوعی مہنگائی کا جن زخیرہ اندوزوں نے پیدا کیا ہے ڈھائی سال تک قابو پا لیں گے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گا صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کا حاصل پور میں پریس کانفرنس سے خطاب انہوں نے کہاکہ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

عمران خان کے وژن کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں حکومت 32سالوں کا گند بتدریج صاف کر رہی ہے آنے والا پاکستان صاف ستھرا اور کرپٹ لوگوں سے پاک ہو گا انہوں نے کہاکہ بیوروکریٹس کو تکلیف ہو رہی ہے کہ تحریک انصاف صاف ستھرا نظام لا رہی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اب حکومت بلیک میل نہیں ہو گی۔ بعدازاں انہوں نے چوہدری احسن اور زاہد رسول کے گھر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ محمدکاشف، ڈاکٹر منصور خاں کھرل، چوہدری نعیم رامے، نبیل الرحمان، طاہر جانباز، اجمل آرائیں، سٹی پریس کلب صدر محمداکرم خلجی بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر