شانگلہ میں خشک سردی، نظام زندگی شدید متاثر

      شانگلہ میں خشک سردی، نظام زندگی شدید متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں خشک سردی کی شدیدبر قرار،خون جما دینے والی سردی سے نظام زندگی متاثر۔بجلی نظام پورے پورے دن بند ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا۔برف جمنے سے مین شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا۔ شانگلہ کی مین سڑک الپوری تا خوازہ خیلہ کے متعلقہ ٹھیکیدار اور محکموں کی غفلت کے باعث سڑکوں کی صفائی درست نہ ہونے کی وجہ سے موسم صاف ہوتے ہی رابطہ سڑکوں پر برف جم گئی، ٹھیکیداران غائب رہیں۔ناغا الپوری کے مقام پر شانگلہ ٹاپ،کنڈوسر چکیسر،یخ تنگے سمیت دیگر سڑکوں کی صفائی درست نہ ہونے کی وجہ سے برف جمنے سے شدید مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہیں۔شانگلہ کے عوام شدید مشکلات سے دوچار۔ انتظامیاں،متعلقہ ٹھیکیدار اور محکموں کی غفلت کے باعث۔ شانگلہ میں ہونے والی شدید برفباری کے بعدبھی نظام زندگی متاثر رہی۔ متعدد علاقوں میں واپڈا بجلی ناکارہ۔الپوری اور مضافاتی علاقوں میں بجلی ترسیل پورے پورے دن بند۔ کہیں بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند بڑی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ شانگلہ مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام۔ عوامی حلقے سراپاں احتجاج بن گئے۔۔