حکمرانوں کے تمام دعوے جھوٹے نکلے،قریب اللہ خان

  حکمرانوں کے تمام دعوے جھوٹے نکلے،قریب اللہ خان

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ (ن)لکی مروت کے ضلعی صدرقریب اللہ خان نے کہاہے کہ ملک میں انقلاب لانے کے جھوٹے خواب دکھانے کے دعوے کرنے والے عمران خان کے تمام دعوے جھوٹے نکلیں آج قوم ان کاخمیازہ بھگت رہی ہے۔ان خیالات کااظہاراُنہو نے گذشتہ روزمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک نازک دورسے گزررہاہے ملک کی معیشت ڈوب گیااس کے علاوہ ملک سیاسی بحران کابھی شکارہیں ان کی حالات کی ذمہ داروزیراعظم عمران خان ہے اُنہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیاتھاکہ ہمارے پاس مضبوط ٹیم موجودہیں تاہم موجودہ وفاقی کابینہ میں کوئی بھی قابل شخص نہیں ہے سب مشرف اورپیپلزپارٹی کابینہ کے لوگ شامل ہیں اُنہو ں نے کہاکہوزیراعظم عمران کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی نے کمرتوڑدی جس سے متوسط طبقہ بہت زیادہ متاثرہوئے اوریہی لوگ خودکشیوں پرمجبورہیں اس کے علاوہ وزیراعظم نے ملک میں ایک کروڑنوکریاں اورپچاس لاگھروں کی تعمیرکااعلان کیاتھاتاہم اُن کے برعکس اُنہوں نے عوام بے روزگاراوربے گھرکردیاجوکہ اُن کی ناکامی منہ بولتاثبوت ہیں اُنہوں نے مزیدکہاکہ عوام کی نظریں مسلم لیگ(ن)پرلگی ہوئی ہے انشاء اللہ آنے والادورایک بارپھرمسلم لیگ(ن)کاہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر