سیف اللہ برادران فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،عبدالغفور

سیف اللہ برادران فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،عبدالغفور

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)سابق ضلع کونسل کے رُکن وچیف آف تختی خیل ملک عبدالغفورکان نے کہاہے کہ سیف اللہ برادران اور صوبائی وزیربرائے سماجی بہبودڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے مختصرعرصے میں ضلع لکی مروت میں صحت عامہ سمیت مختلف شعبوں کے لئے بھاری بھرفندزمنظورکی گئی جس کی لاگت سے عوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات گھروں کے نزدیک ملیں گی۔ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ سیف اللہ برادران اور صوبائی وزیربرائے سماجی بہبودہشام انعام اللہ خان نے ماضی کی طرح اب بھی ضلع لکی مروت کے عوام کی فلاح وبہوداوروشحالی کے لئے اقدامات اُٹھارہے ہیں اُن کی کوششوں سے ضلع لکی مروت کے لئے منظورکردہ ٹراماسنٹرپی ڈی ڈبلیوپی سے باقاعدہ طورپرمنظورہوگیااس کے علاوہ موصوف کی جانب سے دیگرمنظورکردہ منصوبوں پربھی عنقریب کام شروع ہوجائے گاجس کی تکمیل سے ضلع لکی مروت کے عوام گھردہلیزپرمستفیدہوں گے اُنہوں نے کہاکہ سیف اللہ برادران اورصوبائی وزیرہشام انعام اللہ خان نے انتخابات میں عوام کے ساتھ جووعدے کئے تھے اُس پراُنہون نے وزارت سنبھالنے کے بعدپہلی فرصت میں عملی اقدامات شروع کئے جوکہ قوم کاحقیقی خادم ہونے کاحق اداکیااُنہوں نے مزیدکہاکہ سیف اللہ برادران صوبائی وزیرہشام انعام اللہ خان لکی مروت کے عوام کودرپیش مسائل کوہرپلیٹ فارم پراُٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے عوام کوبھی چاہئے کہ اپنے ووٹ کااستعمال ایسے لوگوں کے حق میں استعمال کریں جوبعدعوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر