دوسری مرتبہ اعتماد کرنے پر دیر بالا کے صحافیوں کا شکریہ،حضرت حسین

  دوسری مرتبہ اعتماد کرنے پر دیر بالا کے صحافیوں کا شکریہ،حضرت حسین

  



دیر بالا (نمائندہ پاکستان)دوسری بار اعتماد کرنے پر دیر بالا کے صحافیوں کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔صحافیوں کے مسائل کو حل کرانے اور میڈیا کو دیر بالا کے عوام کی آزاز بنانے کیلئے تمام صلا حیتیں بروئے کار لائینگے۔ان خیلات کا اظہار دیر بالا پریس کلب کے نو منتخب صدر حضرت حسین نے دیر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ میں صحافیون نے ساتھ ساتھ سرکاری افسران،منتخب اراکین اسمبلی اور دیگر احباب و عوام کے مبارک باد اور ہر قسم کے تعاؤن کی یقین دہانی پر دلی شکریہ ادا کر تا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے کا بینہ میں ایک انتہائی قابل اور محنتی ٹیم ملا ہے۔جس کے ساتھ مل کر صحافیوں کے تمام مسائل کو اسی سال مکمل طور پر حل کرانے میں بھر پور کر دار ادا کرینگے۔ان کا کہنا تھا کے دیر بالا میں میدیا سے وابستہ تمام صحافی ساتھی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام کی آواز بننے میں دلچسپی لیتے ہیں۔ہم سب مل کر یکساں اور انساف پر مبنی رپور ٹنگ کرتے رہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے تمام ادارے ہمارے اپنے ہیں۔ اور ہم نے ہر وقت تمام اداروں کے ساتھ ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تعاؤن کی ہے۔اور آئندہ بھی تعاؤن کرتے رہینگے۔ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کو ہر حال میں تحفظ فراہم کرنے کو اولیت دینگے۔اور ان کے حقوق پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر