صوابی، حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

صوابی، حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

  



صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق صوابی سلیم خان رپورٹ پر ایک نوجوان سبطین موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ ریٹائرڈ آرمی اہلکار محمد نثار جو مستورات کی تبلیغی جماعت کے ساتھ جارہے تھے کہ راستے میں ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ موضع باغیچہ ڈھیری کے قریب افغان مہاجر موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک خاتون زوجہ محمد فاضل جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر