جماعت اسلامی کے زیرا ہتمام چوک شاہ عباس پر یکجہتی کشمیر کیمپ‘ریلی کے دعوت نامے تقسیم

  جماعت اسلامی کے زیرا ہتمام چوک شاہ عباس پر یکجہتی کشمیر کیمپ‘ریلی کے دعوت ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری شیخ اسرار حسین،امیر جنوبی ملتان ڈاکٹر اورنگ زیب(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

شہزاد نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں آزادی کشمیر کا سورج عنقریب طلوع ہونے والا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی جنوبی ملتان کے زیراہتمام چوک شاہ عباس پر ”یکجہتی کشمیر کیمپ“ میں شرکاء سے خطاب میں کیا اس موقع پر 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی کے دعوت نامے کثیر تعداد میں تقسیم کیئے گئے اور کیمپ میں ترانے چلائے گئے کیمپ میں جماعت اسلامی جنوبی ملتان کے نائب امیر حافظ فیاض احمد،شیخ قیصر اقبال،مزمل حسین،مبشر حسین،اشفاق احمد،محمد عباس،راؤ محمد آصف،محمد ابراہیم،اے ڈی،مختار ناز،نور مغل ودیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

تقسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر