انسانیت کی فلاح اور بھلائی کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری‘ سردار ذوالفقار کھوسہ سابق گورنر کا شادن لُنڈ کا دورہ‘ میڈیا سے گفتگو

انسانیت کی فلاح اور بھلائی کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری‘ سردار ...

  



ڈیرہ غازیخان‘شادن لُنڈ (سٹی رپور‘ نمائندہ پاکستان)سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ اسلام ایک آفاقی دین ہے انسانیت کی فلاح اور (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

بھلائی کے لئے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں معززین شہر سے اظہار خیال کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا خوفزدہ ہے اسلام نے حلال، حرام، پاکیزگی اور طہارت کا جو پیغام آج سے چودہ سوسال پہلے دیا تھا آج دنیا اس کی افادیت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ دنیا میں وبائی امراض بے احتیاطی اور آلودگیوں کے باعث پھیلتے ہیں جبکہ صفائی اسلام کے نزدیک نصف ایمان ہے ہم اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھال کر اپنی دنیا اور عاقبت سنوار سکتے ہیں۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ نے شادن لُنڈ کا دورہ کیا سردار حامد خان اور سردار حسن خان کی وفات پر ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے 18ماہ میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا تحفہ دیا آٹا کا بحران،چینی اور گھی سمیت اشیاء خورد ونوش کے ریٹ اتنے بڑھ گئے کہ غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو گیا ہے غربت،مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکومت آئندہ پانچ سال اقتدار میں رہنے کا دعویٰ کر رہی ہے موجودہ حکومت پاکستان کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی غربت،مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے ہر شخص مایوس نظر آتا ہے عمران خان نے قوم سے جتنے وعدے کیے سب خواب ثابت ہوئے جبکہ کرپشن ختم کرنے کا جونعرہ لگایا کرپشن ختم ہونے کی بجائے اس میں اضافہ ہوا ان تمام حا لات کی وجہ سے اس وقت ملک سیاسی بے چینی کا شکار ہے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر