ملتان‘ سوئی گیس گھنٹوں بند‘ شہری سراپا احتجاج‘ ایل پی جی مہنگی

ملتان‘ سوئی گیس گھنٹوں بند‘ شہری سراپا احتجاج‘ ایل پی جی مہنگی

  



ملتان (نیوز رپورٹر) سوئی نادرن گیس ملتان کی جانب سے شہر کے متعدد علاقوں میں غیر اعلانیہ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی معطل ہوگیا۔ گیس کی بندش سے گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ سمیت ایل پی جی کا کاروبار کرنے والوں کی چاندی ہوگئی سوئی نادرن گیس کی جانب سے گذشتہ روز صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے سورج میانی، گارڈن ٹاون، التمش روڈ، ڈیرہ اڈہ، نواں شہر، کینٹ ایریاز، بستی خداداد، شیرشاہ روڈ، جلیل آباد اور چاہ بوہڑوالہ سمیت ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو دن بھر گیس کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ہے اس دوران ایل پی جی فروخت کرنیوالوں کی چاندی ہوگئی اور انہوں نے صارفین سے خود ساختہ نرخوں پر ایل پی جی فراہم کی جبکہ صارفین کے مطابق حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں رہی سہی کسر گیس جیسی بنیادی ضرورت کی غیر اعلانیہ بندش نے پوری کردی ہے اور مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے گیس بلوں کی مد میں کئی گنا اضافہ کرنے کے باوجود گیس کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے بلکہ شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کے مترادف ہے اس ضمن میں جب سوئی نادرن گیس انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ گیس پائپ لائنوں کی صفائی اور گیس تنصیبات کی درستگی کے لیئے متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل کی گئی تھی۔

گیس

مزید : ملتان صفحہ آخر