کرم پور‘ غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں کا احتجاج‘ پرائیویٹ ہسپتال سیل
کرم پور(نامہ نگار‘نمائندہ پاکستان) کرم پور میں غیر اخلاقی اسقاط حمل مرد عطائی کے زریے کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر کرم پور اور ضلع بھر کے افراد نے مقامی ہسپتال اور عطائی کے خلاف غم و گصہ کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے علی جنرل ہسپتال میں مالک ڈسپنسر محمد صفدر اور اس کا بھائی عطائی اختر حسین اسقاط حمل اور دیگر غیر اخلاقی غیر قانونی کام(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)
کررہے تھے۔ ہسپتا ل کے مالک کے بھائی عطائی اختر حسین کی گزشتہ روز حالیہ ویڈیو میں اس کے اخلاق باختہ کردارجس میں مرد عطائی آپریشن تھیٹر میں اسقاط حمل کررہا ہے سامنے آنے پر ڈی ایچ او وہاڑی ڈاکٹر خالد جاوید سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ روبینہ تاج کی سربراہی میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے علی جنرل ہسپتال کے تمام شعبے سیل کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ دریں اثناء جماعت اسلامی اور سول سوسائٹی کی طرف سے رانا محمد اشفاق کی قیادت میں ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عطائی کے خلاف تھانہ کرم پور میں مقدمہ درج کرانے اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے
لہر