ضلع خانیوال میں آپریشن‘ گراں فروشوں پر مقدمات‘ بھاری جرمانے عائد

  ضلع خانیوال میں آپریشن‘ گراں فروشوں پر مقدمات‘ بھاری جرمانے عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم(سٹی رپورٹر) پنجاب گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن اورڈپٹی کمشنرخانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایات پر34پرائس کنٹرول مجسٹریتس میں سے 5مجسٹریٹس نے 10گرانفروشوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کروائے جبکہ کل 20مجسٹریتس نے مجموعی طور پر 14لاکھ 97ہزار 3 صد ر وپے کے جرمانے کیئے ہیں جبکہ ضلع خانیوال میں اشیاء خوردونوش پر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
زائد منافع خوروں کو جرمانوں کا ٹارگٹ 26لاکھ10ہزارروپے اور38مقدمات کا اندراج تھاتاہم اتنے جرمانے کئے جانے کے باوجود بھی مہنگائی کی شرح کنٹرول نہ کی جا سکی ہے۔جاری پریس ریلیز کے مطابق زائدمنافع خوری اور لسٹیں آویزاں نہ کرنے کی عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبدالحکیم راؤ نورالحسن (نائب تحصیلدار) عبدالحکیم نے گرانفروشوں کو 40ہزارروپے کے جرمانے کیئے اور ایک مقدمہ کا اندراج بھی کروایا جبکہ انکے ذمہ ٹارگٹ 30ہزارروپے تھا اس طرح انہوں 100فیصد ٹارگٹ حاصل کیا، ضلع بھر کے دیگر افسران میں منظورحسین نائب تحصیلدار خانیوال ٹارگٹ30،جرمانے 60ہزار5صد روپے،احمد جاوید ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خانیوال ٹارگٹ ایک لاکھ، جرمانے ایک لاکھ64ہزار،ڈاکٹرمنظوراحمد اسسٹنٹ ڈائریکٹرخانیوال ٹارگٹ 50ہزار، جرمانے 70 ہزار،مہر ظہورنائب تحصیلدار کبیروالا ٹارگٹ30ہزار، جرمانے 30ہزار7 صد ر،حافظ محمد مدثرنواز اے سی کبیروالا ٹارگٹ2لاکھ، جرمانے2لاکھ،چودھری محمد اظہر کمبوہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میاں چنوں ٹارگٹ 30ہزار،جرمانے29ہزار،ڈاکٹر امجد عباس ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کبیروالا ٹارگٹ 50ہزار، جرمانے48ہزار،محمد اکبر بھٹہ نائب تحصیلدار تلمبہ ٹارگٹ30ہزار، جرمانے24ہزار2صد جبکہ ایک مقدمہ بھی درج کروایا،قمرمحمود منج تحصیلدارمیاں چنوں ٹارگٹ 50ہزار,جرمانے 39ہزار اور ایک مقدمہ کا اندراج،محمد بابر سلیمان اے سی جہانیاں ٹارگٹ2لاکھ،جرمانے ایک لاکھ55ہزار،ملک مظہرراں نائب تحصیلدار کبیروالاٹارگٹ30ہزا،جرمانے22ہزار8صد،محمد عمران فانی نائب تحصیلدار میاں چنوں ٹارگٹ30ہزار،جرمانے22ہزار،خالد محمود نائب تحصیلدار کبیروالا ٹارگٹ 30 ہزار، جرمانے 21 ہزار،محمد ذیشان ندیم اے سی میاں چنوں ٹارگٹ 2لاکھ،جرمانے ایک لاکھ33ہزار،راؤ شفیق الرحمن چیف آفیسر میاں چنوں ٹارگٹ 50ہزار، جرمانے28 ہزار 5 صد، عامرنوازکھچی تحصیلدار خانیوال ٹارگٹ50ہزار،جرمانے27ہزار،مہر شمشیر علی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کبیروالاٹارگٹ 50 ہزار، جرمانے 26 ہزار، اقبال خان نائب تحصیلدار کبیروالاٹارگٹ30ہزار،جرمانے15ہزاراورمیاں ظفر اقبال اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خانیوال کو 50ہزارروپے کاٹارگٹ دیا گیا مگر وہ صرف 25ہزارروپے کے جرمانے کرسکے۔ڈاکٹر تحسین اعجاز ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک خانیوال نے 5مقدمات کا اندراج کروایا تاہم انہوں نے دیئے گئے ٹارگٹ ایک لاکھ روپے میں سے صرف23ہزارروپے کے جرمانے کیئے،ڈاکٹر محمدمنظور مانگٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک خانیوال بھی ایک لاکھ روپے کا ٹارگٹ حاصل نہ کرسکے اور صرف7ہزار5صد روپے ہی جرمانے کرسکے البتہ وہ 2مقدمات کا اندراج کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں اسطرح چیف آفیسرعبدالحکیم افضال ناصر،چیف آفیسر تلمبہ خدادادتارڑ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خانیوال افتخار بنگش اورتحصیلدار کبیروالا ملک ندیم احمددیہڑ سمیت 14افسران جرمانوں کاٹارگٹ حاصل نہ کرسکے۔
جرمانے