دو افراد قتل‘ مختلف حادثات میں 2بزرگ جاں بحق

  دو افراد قتل‘ مختلف حادثات میں 2بزرگ جاں بحق

  



ملتان‘ بورے والا‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) تھانہ قطب پور کے علاقے المصطفے کالونی میں کچرے کے ڈھیر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔جو پلاسٹک میں لپٹی ہوئی تھی۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔جنہوں نے لاش قبضے میں لیکر قانونی کاروائی کے بعد لاش برائے شناخت سرد خانے میں منتقل کردی گئی ہے۔ گھریلو تنازع پر تین افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا، چک نمبر423ای بی کا رہائشی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

غلام عباس گذشتہ روز شہر سے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ راستہ میں چیچہ وطنی روڈ چک نمبر435ای بی تھانہ سٹی کی حدود میں تین افراد نے اسے روک کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں غلام عباس جاں بحق ہو گیا پولیس اطلاع پا کر موقع پر پہنچ گئی،ایک ملزم نذیر احمد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر دو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،مقتول کا ملزمان کے ساتھ گھریلوحیائی تنازع تھا جس کی رنجش پر اسے قتل کر دیا گیا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہے اور مصروف تفتیش ہے۔ رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا90سالہ عمررسیدہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا۔فتح پور پنجابیاں کارہائشی90سالہ محمد نوازجو کہ اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار پھٹہ رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمدنواز جانبرنہ ہوپایااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے38افراد جن میں چک221کی رہائشی40سالہ صفیہ بی بی‘ جمالدین والی کا16سالہ محمد طارق‘ ماڑی اللہ بچایاکا45سالہ ریاض حسین‘ چک72کا50سالہ محمد ستار‘ خیر پور کھڈالی کا25سالہ محمد اقبال‘ رانجھے خان کا41سالہ اللہ بخش وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ نامعلوم پک اپ ڈرائیور نے تیز رفتاری اور غفلت چلاتے ہوئے سڑک کراس کرنے والے عمررسیدہ شخص کو کچل ڈالا تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود احمد پورلمہ روڈ کے رہائشی جاویداحمد نے پولیس کواپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کا عمررسیدہ والد جلال احمد مچھلی منڈی کے نزدیک روڈ کراس کررہاتھاکہ اسی دوران نامعلوم پک اپ ڈرائیور نے تیز رفتاری اور غفلت سے چلاتے ہوئے بے قابو ہوکر والد کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ بیٹے جاوید احمد کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

حادثے

مزید : ملتان صفحہ آخر