ملتان‘ چور‘ ڈاکو متحرک‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ پولیس غائب

    ملتان‘ چور‘ ڈاکو متحرک‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ پولیس غائب

  



ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتو ں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے مظفر آباد پولیس کوخلیل نے درخواست دی کہ بلال وغیرہ نے اس سے مو بائل اور 35 ہزار روپے چھین لئے۔تھانہ شا ہ شمس کے علاقہ (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

گلزایب کالونی سے اقبال کی گھر کے باہر کھڑی کرولا کار مالیتی 7 لاکھ روپے چوری ہو گئی۔مخدوم رشید کے علاقہ مو ضع گھڑیال سے رمضان کے سا ڑھے چار لا کھ مالیت کے جانور چوری ہو گئے۔چک نمبر 6 ٹی سے نا معلوم افراد سبطین کی کر یانہ کی دکان کے تالے توڑ کر 1 لاکھ 30 ہزار مالیت کا سا مان لے گئے۔شریف نے پولیس کینٹ کو اطلاع کی وہ بینک سے 50 ہزار روپے نکلوا کر نکلا عادل وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر اس سے رقم چھین لی۔تھانہ گلگشت کے علاقہ خان ویلج میں نا معلوم افراد ثمر بی بی کے گھر کے تا لے توڑ کر سونا اور نقدی مالیت 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔اتحاد کالونی سے شعبان،بستی خیر شاہ سے اصغر،معصوم شاہ روڈ سے عامر کی موٹرسا ئیکلیں چوری ہوگئیں۔نواب پور میں نامعلوم افراد اللہ بخش کی دکان میں داخل ہوئے 50 ہزار نقدی اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔گلگشت میں قائم ایک ہاسٹل سے امیر اللہ سمیت 11 افراد کے موبائل فون چوری ہو گئے۔صدر شجاعباد پولیس کو عمر فاروق نے اطلاع دی کہ وہ ٹرک لے کر مو ٹروے پر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی سے 1 لاکھ 54 ہزار مالیت کے کارٹن چوری کر لئے۔

پولیس

مزید : ملتان صفحہ آخر