مویشی چور ی‘ سابق ایم پی اے ماجد نواز ارائیں کا بیٹا گرفتار

  مویشی چور ی‘ سابق ایم پی اے ماجد نواز ارائیں کا بیٹا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(تحصیل رپورٹر)سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں ماجد نواز ارائیں کے بیٹے کو پولیس نے مویشی چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا،بتایا گیا ہے کہ سابق ایم پی اے نے اپنے نشئی بیٹے کو اپنے ہی بھانے سے مویشی اور بیل ریڑھی چوری کرنے کے الزام میں خود گرفتار کرایا پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ پر سابق ایم پی اے کے بیٹے کو جیل بھجوا دیا (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)
۔تفصیل کیمطابق پولیس تھانہ میرانپور میں سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں ماجد نواز ارائیں کے ملازم محمد اقبال نے مقدمہ نمبر13/20 درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ بھانہ مال مویشی میں جانور باندھ کر کھیتوں میں چارہ لینے گیا کہ اسی دوران 1 لاکھ 20 ہزار مالیت کا بیل، 50 ہزار مالیت کی ریڑھی اور 45 ہزار مالیت کا کٹا بھانے سے چوری کر لیا گیا گذشتہ روز میرانپور پولیس نے سابق ایم پی اے میاں ماجد نواز ارائیں کے بیٹے محفوظ احمد عرف احمد کو مویشی چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا ایس ایچ او تھانہ میرانپور چوہدری محمد اشرف گل نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نے ملزم کو مویشی اور ریڑھی لے جاتے ہوئے دیکھ کر فون پر اطلاع دی جسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ملزم اپنے نشے کیلئے مویشی اور ریڑھی 20 ہزار روپے میں فروخت کرنے کیلئے لے جا رہا تھا ذرائع نے بتایا کہ سابق ایم پی اے نے نشئی بیٹے کی حرکتوں سے تنگ آ کر خود گرفتار کرایا اور چوری ہونے والے مویشی وغیرہ بھی خود میاں ماجد نواز ارائیں کے تھے پولیس تھانہ میرانپور نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔
گرفتار ہے